چیچہ وطنی ایکسپریس وے کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط
لیہ : لیہ اور چیچہ وطنی کے درمیان اہم روڈ منصوبہ وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 97 ارب روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے، اور اس کی تکمیل کے لیے ایکنک (اقتصادی رابطہ کمیٹی) کی منظوری ضروری ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ابتدائی کام کے لیے رقم جاری کی جا چکی ہے، جس کے تحت روڈ کے راستے میں آنے والے درختوں کو کاٹنے اور بجلی کی تنصیبات کو ہٹانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ تاہم، وفاقی سطح پر منصوبے کی منتقلی اور ایکنک کی منظوری کے بعد ہی اس پر باقاعدہ کام شروع ہو گا۔اس منصوبے میں شامل لیہ سے لالہ زار تک ڈوئل کیرج وے کو چیچہ وطنی ایکسپریس وے سے جوڑنے کا مقصد اہم شہروں کو آپس میں جوڑنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ایکنک کی منظوری کے بغیر اس منصوبے کے مکمل ہونے میں مزید تاخیر کا امکان ہے، مگر حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ تعمیر ضرور ہو گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ایکنک کی منظوری کے بعد کام میں تیزی آئے گی اور منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔



