چوبارہ میں انسداد ڈینگی مہم تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
حکومت پنجاب کی انسداد ڈینگی مہم پر ضلع بھر میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل چوبارہ میں تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ایکٹیوٹیز روزانہ کی بنیاد پر انجم دیں اور کوئی بھی یوزر ڈورمنٹ نہ ہو۔اجلس میں سید فخر امام شاہ متعدی امراض کنٹرول انسپکٹر (ڈینگی فوکل پرسن) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ کو چیک کیا جا رہا ہے اور ہاٹ سپاٹ بھی ہر ہفتے وزٹ کیے جارہے ہیں۔گزشتہ ماہ کوئی بھی ڈینگی کا مریض سامنے نہیں آیا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ میں ڈینگی کا الگ وارڈ بنایا گیا ہے اور کوئی بھی ڈینگی کا مریض آ جائے تو فوراً رسپانس کیا جاتا ہے اور سپرے کا عمل بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔