خبریں

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل اجلاس میں شرکت کے لیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے تھے۔

وزیرِ خارجہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے جس میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت نوید قمر اور وزیرِ مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں ۔

ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر ِاعظم شہباز شریف کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی شرکاء کو ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج، اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے، اہم فیصلے متوقع، ڈی جی ISI ملکی سلامتی اور وزیر خزانہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دینگے

ڈی جی آئی ایس آئی تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورتِ حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی شرکائے اجلاس کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیرِ بحث آئیں گی، اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام دہشت گردی، افغان بارڈر کی صورتِ حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com