لیہ کی خبریں

بھرتی کی شکایات پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا ایکشن

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا واٹس ایپ نمبر (0923988-0326) بھی آویزاں کیا گیا

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے مراسلہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ریجن میں وارڈر اور لیڈی وارڈر کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں کی جاری فہرستوں پر چند امیدواروں کی جانب سے دائر اپیلوں اور شکایات پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے ایکشن لیاگیا ہے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے شکایات موصول ہوتے ہی مؤرخہ 16 ستمبر 2023 ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی لاہور نوید راؤف پر مشتمل ریویو کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق تحریری امتحان کے حوالے سے چند امیدواروں کی دائر اپیلیں اور شکایات زیر غور تھیں اور حتمی فیصلے کے مرحلے میں تھیں مگر ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ریجن کے عملے کی جانب سے کسی مجاز اتھارٹی کے تحریری یا زبانی آرڈر کے بغیر CTS ویب سائٹ پر ظاہر کردہ نمبروں سے مختلف نمبر ورکنگ پیپر میں شامل کر دیئے گئے۔ تمام تبدیل شدہ نمبروں والے امیدواروں کی بھرتی کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور CTS ویب سائٹ پر درج نمبر بحال تصور ہونگے۔حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل سیکریٹری پریزنز پر مشتمل ریویو بورڈ آئندہ ہفتے CTS رزلٹ میں نمبروں کے فرق کے حوالے سے دائر اپیلوں کی سماعت کر کے درست شکایات کا ازالہ کرے گا۔مزید برآں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈیوٹی میں غفلت، سستی اور مسکنڈکٹ کا مظاہرہ کرنے والے مندرجہ ذیل افسران و اہلکاران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔1اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل سعد منیر۔2،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل مدثر ایوب،3اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل حافظ وسیم،4سینئر کلرک محمد ریاض،5سینئر کلرک ابرار حسین۔علاوہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل ڈیرہ غازی خان ریجن ساجد حسین رضا کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لانے کیلئے رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔یاد رہے کہ فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ لاہور، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور ریجن میں نتائج کا اعلان کل تک کر دیا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے وارڈر اور لیڈی کی بھرتی کو میرٹ پر شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ چند امیدواروں کی جانب سے بھرتی کے نتائج کے خلاف دائر اپیلوں پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے گی، شکایت درست ہونے کی صورت میں موقع پر ازالہ کیا جائے گابھرتی کے امیدواروں کی سہولت اور شکایات کے اندراج کیلئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا واٹس ایپ نمبر (0923988-0326) بھی آویزاں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com