لیہ کی خبریں
لیہ: جعلی پیر کا خاتون کے ہاتھ پاؤں جلانے کا واقعہ، ڈی پی او کا سخت نوٹس،مقدمہ درج
لیہ (کرائم رپورٹر) کوٹ سلطان میں جعلی پیر کی سنگین حرکت، بیماری کے علاج کے لیے آنے والی خاتون کے ہاتھ اور پاؤں جلا دیے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم اعجاز کے فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ سلطان میں مقدمہ نمبر 873/24 درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، متاثرہ خاتون رقیہ علاج کے لیے جعلی پیر اعجاز کے پاس آئی تھی، جس نے جنات بھگانے کے نام پر اس کے پاؤں اور انگلیاں جلا دیں۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔