صدر مملکت عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل2023منظور کرلیا،13بل واپس
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی آرڈیننل بل2023کی منظوری دے دی جبکہ 13بلوں کو منظوری کے بغیر واپس کردیا۔
سینیٹ ا ور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو منظوری کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا گیا تھا ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75کے تحت ترمیمی بل کی منظوری دی۔صدر مملکت نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل 2023موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے اب بات کی ضرورت ہے کہ میڈیا رضا کارانہ طورپر نوجوانوں کو جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کے حوالے سے آگاہ کرے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے برے اثرات کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق صدر مملکت سے کچھ دیر قبل صحافتی تنظیموں کی ملاقاتیں ہوئیں ہیں،نگران وزیراعظم سے منظوری کے بعد اس بل کو منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا کیونکہ شہباز شریف مصروفیات کی وجہ سے بل کی منظوری نہیں دے سکتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس بل سے صحافی کارکنان کو زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ اگر کوئی ملازم دو ماہ کی تنخواہ سے محروم رہا تو اسے پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔
صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہونے والے 13بلوں کو منظوری کے بغیر واپس بھیج دیا مختلف بلوں میں پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا ہے۔دیگر نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل،امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل ودیگر شامل ہیں۔