خبریں

لکی مروت رات گئے دہشت گردوں کا ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ

لکی مروت: لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے  پولیس چوکی پر حملہ دیا جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کیا جسے بہادر جوانوں نے پسپا کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران گولیاں لگنے سےخیبرپختونخوا پولیس کا کانسٹیبل تحسین اللہ شہید ہوگیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

لکی مروت میں نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com