خبریں

وزیراعظم کی معیشت کے استحکام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی کے امور پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیر توانائی محمد علی اور وزارت توانائی کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی کے بلوں سمیت گردشی قرضوں کے امور پر بریفنگ دی گئی اور بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی بتایا گیا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ بجلی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نقصان والے ڈسکوز پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر نگران وزیراعظم نے ریکوری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com