خبریں

قائدِ اعظمؒ کا یومِ ولادت، مزارِ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

بانیٔ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس سے گارڈز کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے سنبھال لیے۔

اس موقع پر اعزازی گارڈز نے سلامی بھی دی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے جنہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر جنرل عمر نسیم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔

آج ملک کے سرکاری اور نجی اداروں میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریب، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com