پاکستان
آسٹریلیا نے ’منہ پھٹ‘ میتھیو ویڈ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی
میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا نے ’منہ پھٹ‘ میتھیو ویڈ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی.
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 18 ماہ کے دوران میتھیو ویڈ کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کی گئی، 2 بار انھوں نے نامناسب الفاظ کہے جو اسٹمپ مائیک سے صاف سنے گئے۔
ایک بار انھوں نے کرکٹنگ سامان کی بے توقیری کی، اس لیے انھیں ایک معطلی پوائنٹ دیا جاتا ہے۔ میتھیو ویڈ اس وجہ سے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں رینیگیڈز کے خلاف ہوبارٹ ہوریکینز کی نمائندگی نہیں کرسکے۔
میتھیو ویڈ پر چینجنگ روم کا شیشہ توڑنے کی وجہ سے 2014 میں بھی ایک میچ کی پابندی عائد ہوئی تھی۔