خبریں
کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، عبدالقادر پٹیل
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور ریپڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری صحت فخر عالم، ڈی جی ہیلتھ، پاک فوج کے نمائندے اور ماہرین شریک ہوئے۔
اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بھی شریک ہوئے، جبکہ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.3 سے 0.5 فیصد ہے، پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انفیکش والے لوگوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔