وزیراعظم ایک روزہ دورے پر صحبت پور چلے گئے،سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے پر چلے گئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔
مریم اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنی ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔
این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق صورت حال پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا، وزیراعظم پاکستان سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
بولو نیوز اردو