خبریں

شمالی وزیرستان خودکش حملہ، عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم نے شہداء کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، دشمنوں کے آلہ کار دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں، وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com