خبریں

الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے نئی درخواست بھیج دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے نئی درخواست بھیج دی گئی، جس میں کمشنر حیدر آباد نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمشنر حیدر آباد کا خط

کمشنر حیدر آباد کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ضلع دادو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں اب تک سیلابی پانی موجود ہے اور کوشش کے باوجود پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ شگاف بھرنے کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان علاقوں میں عوام کی رسائی اور نقل و حرکت دشوار ہے۔ میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ میں 12 ہزار خاندان اب تک بے گھر ہیں۔ کراچی: ان حالات میں پرامن پولنگ اور ٹرن آؤٹ بہتر نہیں ہوسکے گا۔ موجودہ صورتحال میں ان دو تعلقہ میں 1 سے 2 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

مانیٹرنگ ٹیم نے کارروائی

دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں15جنوری کو مقرر بلدیاتی الیکشن کے معاملے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن مانیٹرنگ ٹیم نے کارروائی کی ہے۔

ضلع کیماڑی میں ترقیاتی کاموں کی شکایت پر ڈی ایم او محمد حنیف نے تنبیہ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبے کا اعلان یا فنڈز کےاجرا پر پابندی ہے۔ ڈی ایم او (ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر) کیماڑی نے بلدیاتی امیدواروں کو خط کے ذریعے بتایا کہ انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ پر پابندی ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن جامشورو کی مانیٹرنگ ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

بولو نیوز اردو

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com