خبریں
امریکا، ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی
امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تباہ حال گھروں اور عمارتوں میں لاشیں موجود ہونے کے سبب اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کم سے کم ساڑھے پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب متاثرین تباہ سیاحتی مقام Lahaina میں واپس آنے لگے ہیں۔
حسین جزیرے میں بمباری سے تباہ علاقے جیسے مناظر ہیں، آگ نے سوا دو ہزار عمارتوں کو نگل لیا ہے۔