خبریں
نگراں وزیراعظم انوار الحق نے بطور سینیٹر ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف دیا
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ ایک واضح مؤقف دیتے نظر آئے اور ریاست کی کمزوریوں پر کھل کر بات کی۔
انوارالحق کاکڑ نے اندرونی دہشت گردی کو ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
9 مئی کے واقعات پر بھی انوارالحق کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں کردار کو کم کرنے کیلئے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہیں، اس کیلئے سیاسی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔