کراچی: بدفعلی کے بعد نوجوانوں کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے تیموریہ سے نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔
پولیس کے مطابق گروہ کے ملزمان کو 15 سال کے نوجوان کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد نوجوان لڑکوں کوبلیک میل کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم امتیاز کے موبائل فون سے بدفعلی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصورشامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطےکی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کر دیاگیا ہے۔
دوسری جانب کورنگی میں لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی ڈاکو سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 2 موٹرسائیکلیں اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔