خبریں

سندھ کی نگراں کابینہ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی 10 رکنی کابینہ کے لیے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی نئی کابینہ شام 5 بجے حلف لے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ بھی بطور نگراں صوبائی وزیر حلف لیں گے۔  ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز کو محکمۂ داخلہ اور رعنا حسین کو تعلیم کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر سعد نیاز کو حکومت سندھ میں محکمۂ صحت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com