خبریں
سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیٹے سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج دوپہر میں اپنے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔