خبریں
میئرکراچی کا 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی 3 یونین کونسلز (یوسیز) سے چیئرمین کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔
مرتضٰی وہاب نے تصدیق کی ہے وہ گزری، ابراہیم حیدری اور ماڑی پور سے الیکشن لڑیں گے۔
اس کے علاوہ ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مرادگڈاپ کی یوسی سے الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ملیر، جنوبی،گڈاپ اورکیماڑی کے4 یوسی چیئرمینز نے استعفٰی دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد یوسی چیئرمین کا انتخاب لڑے بغیر میئر اور ڈپٹی میئر بنے تھے۔
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کو 6 ماہ میں یوسی چیئرمین کا الیکشن جیتنا ہوگا۔