بھکر کی خبریں

حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام، بھکر کے 20 گورنمنٹ ہائی سکولوں کوماڈل سکول کا درجہ دے دیا گیا

حکومت پنجاب نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع بھکر کے 20 گورنمنٹ ہائی سکولوں کوماڈل سکول کا درجہ دے کر انکی خصوصی اونر شپ ڈپٹی کمشنر کے سپرد کردی ہے
،اس منصوبہ کا بنیادی مقصد سرکاری سکولوں میں اعلی معیاری نظام تعلیم کو فروغ دینا ہے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ سکینڈری سکول کوٹلہ جام اور گورنمنٹ ماڈل سکینڈری سکول کہاوڑ کلاں کا خصوصی دورہ کیا،
انہوں نے سکولوں کے نظام تعلیم ،صفائی ستھرائی ،ڈسپلن ،طلباکے یونیفارم ،سکولوں کے واش رومز،کمپیوٹر لیب سمیت اساتذہ کرام کی کارکردگی کا بطور خاص جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 20 ماڈلز سکولوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور ان سکولوں کو نمایاں بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com