خبریںلیہ کی خبریں

لیہ:بین الصوبائی منشیات سمگلرز کو عدالت سے سزا کا حکم

منشیا ت فروش ملزم شاکراللہ کو 25سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم محمد جان کو 10سال قید اور 70ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی

لیہ (نمائندہ تھلوچی)ضلع لیہ پولیس کی بڑی کامیابی منشیات فروشوں منطقی انجام تک پہنچا دیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی کی عدالت سے منشیا ت فروش ملزم شاکراللہ کو 25سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم محمد جان کو 10سال قید اور 70ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔بین الصوبائی منشیات سمگلرز خیبر پختونخواہ سے ٹرک کی خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر سپلائی کر رہے تھے لیہ پولیس نے منشیات سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفیار کر کے ان سے 25گلو گرام چرچ برامد کی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن نے پولیس کو شاباش دی اور نمائندہ تھلوچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انکو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com