لیہ :IJTکے زیر اہتمام ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد
لیہ(ماجد رندھاوا )اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے لیہ میں پہلے لیہ ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیاگیا ایکسپو میں ضلع بھر سے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی لیہ ایجوکیشنل ایکسپو میں سیرت النبی ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر سے تعلیمی اداروں میں اعلی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ابوذر غفاری امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ مبشر نعیم چوہدری سابق چئیر مین ڈی جی خان بورڈ ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ڈائریکٹر جی سی یونیورسٹی سید ابن الحسن ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لیہ زین نیازی
نے شرکت کی اس موقع پر طلباء وطالبات میں مختلف مقابلہ جات بھی کروائے گئےاور جیتنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اس نے موقع پر ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت پاکستان کا سب بڑا اور شاندار ہیومن ڈویلپمنٹ کا ادارہ ہے جہاں سے ہزاروں لوگ تربیت حاصل کر کہ آج بڑے بڑے عہدوں پر موجود ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا ملک اور قوم کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہی ہے حکومت پاکستان کو تعلیم کو اپنی ترجیح میں رکھنا چاہیے ۔