لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر نگرانی خصوصی بچوں کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر لیہ میں خصوصی بچوں کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد ریاض، ہیڈ مسٹریس عظمیٰ عندلیب، سنٹر کے اساتذہ عبدالباسط ڈولو، کاشف وحید، نادیہ سیف، میڈیا نمائندگان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے کیمپ میں بچوں کی رجسٹریشن، جسمانی پیرامیٹرز، امراض چشم، دانتوں کی بیماریاں، نفسیاتی مسائل اور دیگر بیماریوں سے متعلقہ کاونٹرز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کی طرف سے خصوصی بچوں کے لیے یہ میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا گیا ہے جس میں بہترین کوالیفائیڈ عملہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی سکریننگ بہترین طریقے سے کی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ ہو۔سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض نے بتایا کہ میڈیکل سکریننگ کیمپ 31 جنوری تک فعال رہے گا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں میں ہائی جین کٹس بھی فراہم کی گئیں۔



