تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس کی بڑی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گر گرفتار
تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس کی بڑی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گر گرفتار
لیہ24اگست:تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس کی بڑی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گر گرفتار۔ملزم شاہد بانڈا سے ایک کلو سے زائد سفید زہر ہیروئن برآمد،مقدمہ درج کر لیا گیا۔منشیات فروش ہیروئن سپلائی کے لئے لے کر جا رہا تھا کہگرفتار کرکےحوالات میں بندکردیا گیا۔ایس ایچ او کروڑ نے کہا کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،نشہ اب نہیں کی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔
تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود میں پولیس مقابلہ،45 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی
لیہ24اگست:تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود میں پولیس مقابلہ،45 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی۔دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے عصمت اللہ نامی ڈاکو شدید زخمی ہو گیا۔ملزم عصمت اللہ کے دیگر ساتھی عبدالرحمٰن،منور علی اور دلاور حسین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے زخمی ڈکیت عصمت اللہ کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال کروڑ لعل عیسن منتقل کر دیا۔پزخمی ملزم 45 سے زائد چوری، راہزنی،نقب زنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔زخمی ڈکیت عصمت اللہ کا تعلق بین الاضلاعی گینگز ڈوڈا گینگ اور کشمیرا گینگ سے بھی ہے۔پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا،فرار ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپےمارے جارہے ہیں