پاکستان
وزیر اعلیٰ نے گورنر کو کہا "ویلا منڈا”
لیہ( اسامہ سعد)مختلف سیاسی رہنماؤں کے درمیان نوک جھونک چلتے رہنا معمول کی بات ہے۔ یہ نوک جھونک دل چسپی لیے ہوۓ ہوتی ہے۔ لیکن موجودہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبر پختونخوا کے درمیان کوئ بھی بیان بازی اس لیے بھی زیادہ دلچسپی لیے ہوتی ہے کیونکہ علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی کا تعلق ایک ہی حلقے سے ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کے سیاسی حریف بھی ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کے خلاف داغے گۓ بیانات کبھی بھی دل چسپی سے خالی نہیں ہوتے۔ گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کے بطور گورنر اختیارات کو طنز کا نشانہ بناتے ہوۓ انہیں ” ویلا منڈا” کہہ دیا۔ اب دیکھتے ہیں گورنر کیا جوابی کارروائی کرتے ہیں۔