پاکستان
کیا برکس میں شمولیت کےلیے بھارت پاکستان کی حمایت کرے گا؟
برکس کے رواں اجلاس میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر پیش رفت کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر اس بار بھارت، برکس میں پاکستان کی رُکنیت کی حمایت کرسکتا ہے۔
برکس رکنیت کی پاکستانی درخواست طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔
برکس کا تین روزہ سربراہ اجلاس روس کے شہر کازان میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی میزبانی میں جاری ہے۔
برکس اجلاس میں 24 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برکس اجلاس میں سعودی عرب کی حیثیت کو بھی واضح کیا جائے گا