پاکستان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری احکامات جاری

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک کی زیرصدارت یونین کونسل لوہانچ نشیب میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، نائب تحصیلدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں دیں، جن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے فوری احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں اور آنے والے شہریوں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کے مسائل کو فوراً حل کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کی شکایات کے فوری حل میں مدد فراہم کرتی ہیں اور انتظامیہ کے اقدامات کو عوام کی توقعات کے مطابق عملی جامہ پہناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com