پاکستان

فیض حمید کا ٹرائل صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ انہیں سزا بھی ملے گی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ 14 دسمبر کی سول نافرمانی کی کال کا تعلق فیض حمید کے ٹرائل سے ہے اور یہ ممکن نہیں کہ صرف ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواری بچ جائیں۔فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا غبارہ پھٹ چکا ہے اور اب ملک میں میرٹ کا نظام آ چکا ہے، جس کے تحت کوئی طاقتور شخص بھی بچ نہیں سکے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانچ ماہ بعد شواہد جمع کر کے فرد جرم عائد کی گئی، اور اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لیا جائے تو یہ حیران کن نہیں ہوگا۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے کے درپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com