کورونا میں پیدا ہونے والے بچوں سے متعلق انکشاف
نیویارک: ایک نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کورونا وبا کے پہلے سال کے دوران پیدا ہونے والے بچوں میں آٹزم کا کوئی زیادہ خطرہ نہیں پایا گیا، چاہے رحم میں ہی کیوں نہ موجود ہوں۔
نیو یارک شہر کی کولمبیا یونیورسٹی میں اطفال اور نفسیات کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، سینئر محقق ڈاکٹر ڈینی دمیتریو نے کہا کہ یہ مطالعہ ان ڈاکٹروں اور والدین کو یقین دہانی فراہم کرتا ہے جو وبائی امراض کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی نشوونما کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔
انہوں نے یونیورسٹی کی ایک نیوز ریلیز میں وضاحت کی کہا کہ آٹزم کا خطرہ حمل کے دوران ماں میں کسی بھی قسم کے تناؤ سے بڑھ جاتا ہے بشمول انفیکشن کے بھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبائی مرض کے بڑے پیمانے پر ماہرین اطفال، محققین اور ترقیاتی سائنس دانوں کو اس بات کی فکر تھی کہ ہم آٹزم کی شرح میں اضافہ دیکھیں گے۔
تاہم ہمیں اپنے مطالعے میں اس طرح کے اضافے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔