پاکستان

اڈیالہ جیل کے چار اہلکار کیوں برطرف کیوں کیے گۓ؟

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان افسران و اہلکاروں کی نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر اہلکاروں کو بر طرف کیا گیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعے پر انکوائری کا حکم دے رکھا تھاواضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے ذہنی مریضوں کے سیل میں 29 فروری کو قیدی کے قتل پر انکوائری جاری تھی، انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔
اس انکوائری میں 7 میں سے 4 اہلکاروں کو نوکری سے ڈسمس کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com