بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شکست
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی لیکن سوائے ندا ڈار کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر ناکام رہا۔قومی ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ صفر، سدرہ امین 8 ، عمیمہ سہیل 3 اور منیبہ علی 17 رنز بناکر پویلین پہنچیں۔ آل رانڈر عالیہ ریاض نے 4 رنز اسکور کیے، کپتان فاطمہ ثنا 13 رنز بنا کر آٹ ہوئیں، طوبی حسن کھاتہ نہ کھول سکیں جب کہ ندا ڈرا 28رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میدان سے باہر گئیں، عرو ب شاہ 14 اور نشرہ سندھو 6 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہیں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 105 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 5 اوور میں حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری، سمرتی مندھانہ 7 رنز بناسکیں۔ دوسری وکٹ پر شفالی ورما اور جمائما روڈریگز 43 رنز کی شراکت سے ٹیم کو وننگ ٹریک پر لے آئیں، شفالی 32 رنز پر آٹ ہوئیں، جمائما نے 23 رنز اسکور کیے، ریچہ گھوش کوئی رن نہ بناسکیں۔کپتان ہرمن پریت کور 29 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، دپتی اور سجیون نے اسکور پورا کرکے بھارت کو 6 وکٹ سے فاتح بنوادیا۔