پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ مزید کتنی خرچ ہوگی؟ اعداد و شمار جاری

18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے خرچ ہونے والے پیسوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔
پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر خرچ لگ بھگ 1 ارب 20 کروڑ روپے آیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے جبکہ 90 کروڑ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے اور لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔
30 کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعنیاتی پر خرچ ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار، پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایا گیا۔
1 ارب 50 کروڑ روپےکی مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے 120 احتجاج کیے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق احتجاج میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 220 سے زائد زخمی ہوئے، راولپنڈی، اٹک، لاہور، اسلام آباد احتجاج کا مراکز رہے۔
راولپنڈی، اٹک، لاہور، اسلام آباد کے احتجاج پر 30 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعنیات رہے۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی میں 28 کروڑ کے سیف سٹی کے 370 کیمروں کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس کی 220 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پر 30 کروڑ سے زائد کا خرچ ہو سکتا ہے، اس احتجاج کے لیے 34 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کا احتجاج روکنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 2 ہزار سے زائد کنٹینرز لائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com