پاکستان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن، ہاؤسنگ کالونیوں کی منظوری میں تاخیر کا نوٹس، غیر قانونی اسکیمیں سربمہر کرنے کا حکم

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہاؤسنگ کالونیوں کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے متعلقہ محکموں سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔کمشنر نے کہا کہ تاخیر سے فراڈیوں اور جعلسازوں کو مواقع ملتے ہیں، جن کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے نئی سڑکوں کے معیار کو یقینی بنانے اور اہم شاہراہوں پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے لیے ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وزن سے زیادہ لوڈ کرنے والی گاڑیاں سڑکوں کی خرابی کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ضروری ہیں۔ اجلاس میں "ستھرا پنجاب” منصوبے اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محمد عثمان خالد، شفقت اللہ مشتاق، منور حسین، قرۃ العین میمن، امیرا بیدار اور دیگر افسران شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com