پاکستان

عدالت کا انوکھا فیصلہ: بجلی چوروں کو سزا کے بجائے اخلاقی تربیت دی جائے

پاکستان میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران، لاہور کی سیشن عدالت نے ایک غیر روایتی فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے بجلی چوروں کو سزا دینے کے بجائے انہیں اصلاحی پروگرام میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ ایک سال سے بجلی چوروں کے خلاف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ہزاروں افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔لاہور کی عدالتوں میں مختلف ایڈیشنل سیشن ججز نے ڈیڑھ ہزار سے زائد بجلی چوروں کو سزا کے بجائے پروبیشن پروگرام میں شرکت کے لیے پروبیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا۔ ان افراد کو ضمانت دی گئی ہے کہ وہ اصلاحی پروگرام میں حصہ لیں گے، جہاں انہیں سوشل سائنسز اور نفسیات کے ماہرین کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ آئندہ بجلی چوری جیسے جرائم سے بچ سکیں۔پروبیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس بڑی تعداد میں ملزمان کی اصلاح کے لیے ایک مربوط نظام وضع کیا ہے۔ اس میں 10 کلاسز شامل ہیں جن میں بجلی چوروں کو اخلاقی تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروبیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر محمد وقاص نے بتایا کہ یہ ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور اس پروگرام کے ذریعے ملزمان کی اصلاح کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے رویوں کو بہتر بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com