پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات کے لیے عوامی تجاویز طلب کر لی

ںسپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کو خدمات کی بہتر فراہمی اور شفافیت کے حوالے سے عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز دینے کی درخواست کرتے ہوئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کردیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ افریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے نمائندہ محمد اورنگزیب خان، رجسٹرار محمد سلیم خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس دوران چیف جسٹس کو آن لائن فیڈ بیک فارم اور اسٹیک ہولڈرز کی شرکت برائے عدالتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے تمام شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اجلاس کا اختتام شفاف، مؤثر اور جامع عدالتی نظام کے قیام کے عزم کے ساتھ ہوا۔اس اجلاس کا مقصد عدالتی اصلاحات اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا، ساتھ ہی کیس مینجمنٹ، تربیتی پروگرام اور فیڈ بیک میکانزم کے قیام پر بھی بات کی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ یہ اصلاحات عدالتی نظام میں تبدیلی لانے کے لیے ہیں اور یہ سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات میں ججز، وکلا اور عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر عوام سے خدمات کی بہتری اور شفافیت کے حوالے سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com