برطانوی کھلاڑی شادی کےلیے ملتان سے وطن واپس
انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر اولی سٹون ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر بدھ کی صبح پاکستان سے واپس وطن روانہ ہو گئے، جہاں ان کی شادی رواں ہفتے کے اختتام پر طے ہے۔
سکواڈ میں شامل 31 سالہ اولی سٹون کو ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور ہفتے کے روز ہونے والی شادی کے باعث وہ ملتان ہی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
اولی سٹون نے کہا کہ اگست میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں واپسی سے پہلے ہی ان کی شادی کی تاریخ طے کر دی گئی تھی۔
انہوں نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا: ’یہ (پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑنا) تھوڑا مشکل ہے لیکن یہ ایسا مسٔلہ ہے جس سے میں خوش بھی ہوں۔‘
اولی سٹون نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دو ٹیسٹ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے اس وقت شادی کی تاریخ طے کی تھی جب میں ناٹنگھم کے لیے کھیل رہا تھا۔ ماضی میں بھی میں نے ہمیشہ مستقبل کی سیریز کو مدنظر رکھا ہے اور کام کو ادھورا نہیں چھوڑا لیکن پھر آپ زخمی ہو جاتے ہیں یا ٹیم میں منتخب نہیں ہوتے تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو وہی (ذاتی کام) کرنا چاہیے تھا جو آپ کرنا چاہتے تھے۔‘
ایک اور انگلش کرکٹر جو روٹ نے بھی کہا کہ انہوں نے ٹیم کے دوروں کی وجہ سے تین بار اپنی شادی کو ملتوی کیا تھا۔
جو روٹ نے کہا: ’میں سٹون کے لیے بہت خوش ہوں۔ یہ کسی کی زندگی میں سب سے خاص وقت ہوتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا: ’یہ سٹون اور ان کی اہلیہ کے لیے بہت خاص لمحات ہیں، جب وہ اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کر رہے ہیں۔‘
انگلینڈ ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کھیل رہا ہے۔
ملتان کی یہ سپاٹ وکٹ بولرز کے لیے کافی مشکل ثابت ہوئی ہے جب کہ بلے باز یہاں کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، جہاں پاکستان کے کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سلمان آغاز نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں سکور کیں۔
سابق انگلش کھلاڑیوں نے اس وکٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ہائی وے‘ اور بالرز کے لیے ’قبرستان‘ قرار دیا ہے۔میچوں میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں، جس سے انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔