پاکستان

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے سیمنار منعقد ہوا۔سیمنار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپوٹرز اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔سیمینار میں ای ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تیکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور اسپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، اسکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی.

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com