لیہ کی خبریں

سپریم کورٹ نے دو ہنگامہ خیز کیسز کے تفصیلی فیصلے جاری کر دیے

لیہ ( اسامہ سعد) عدالت عظمٰی نے دو اہم ترین مقدمات کےتفصیلی فیصلے جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبارک ثانی کیس اور آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان دو فیصلوں کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ مبارک ثانی کیس دراصل عدالت عظمیٰ کے ایک سابقہ فیصلے کی تصحیح ہے جس میں قادیانیوں کو بعض مذہبی آزادیاں دی گئ تھیں جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ علماء کی درخواست پر شارٹ آرڈر کے ذریعہ فیصلہ میں تصحیح کر دی گئ تھی اور آج اس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسرا تفصیلی فیصلہ حالیہ دنوں میں سیاسی اہمیت کے حامل 63 اے پر نظر ثانی کیس کا جاری کیا گیا ہے۔ جس میں فلور کراسنگ کی صورت میں ووٹ شمار نہ ہونے کے سابقہ عدالتی فیصلہ کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com