سلمان خان بگ باس سیزن 18 کی میزبانی کے لیے کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
بالی وُڈ کے سپرسٹار سلمان خان کا شمار انڈیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔سلمان خان نہ صرف اپنی فلموں بلکہ اشتہارات، پروڈکشن اور ریئلٹی شوز کے ذریعے بھی کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ان دنوں سلمان خان مشہور ریئلٹی شو بگ باس سیزن 18 کی میزبانی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان اس شو کی میزبانی کے لیے ہوشربا معاوضہ لے رہے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان بگ باس سیزن 18 کی میزبانی کے لیے ماہانہ 60 کروڑ انڈین روپے لے رہے ہیں۔سپرسٹار نے پچھلے سیزن کے بعد اس سیزن کے لیے اپنی فیس میں اضافہ کیا ہے۔بگ باس سیزن 18میں اُن کی فیس کانٹریکٹ اور فی قسط کے حساب سے طے کی گئی ہے۔اگر یہ شو 15 ہفتوں تک چلتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سلمان خان سیزن کے اختتام تک 250 کروڑ انڈین روپے کمائیں گے۔خیال رہے کہ بالی وڈ کے دبنگ خان اس شو کی 2010 سے میزبانی کر رہے ہیں۔
شو کے دوران سلمان خان کو کبھی بگ باس کے گھر میں موجود کھلاڑیوں سے ہنسی مذاق کرتے اور کبھی اُن پر خوب غصہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے۔دوسری جانب بگ باس کے سیزن18 کی پہلی قسط 6 اکتوبر کو پریمیئر کی گئی۔
اس سیزن میں شلپا شیرودکر، ویویان دسینا، رجت دلال، ایشا سنگھ سمیت دیگر مشہور چہرے شامل ہیں۔