پاکستان

علی امین کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے جبکہ پولیس کو انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلفبیلف رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے ملہت کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت نے 23 اکتوبر تک پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے ک جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج علی امین گنڈاپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com