لیہ:کتنے فیصد عوام اپنی پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان سے لاعلم ! تھلوچی سروے میں حیران کن انکشاف
اسلام آباد (تھلوچی) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بطور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینا پڑا ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کئے گئے ۔اداراہ نے لیہ کی عوام سے سروے کیا اور سروے میں عوام کے سامنے یہ سوال رکھا کہ ان کا پسندیدہ امیدوار کون ہے اور اس کا انتخابی نشان کیا ہے جس پر 22فیصد عوام اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار اور انکے انتخابی نشان سے لاعلم ہیں ۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ22 فیصد لیہ کی عوام اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم اور نام تک نہ بتاسکے جبکہ 77 فیصد نے درست نام بتایا جبکہ 1فیصد لوگوں نے الیکشن میں دلچسپی ظاہر نہ کی۔
سروے کے مطابق پارٹی انتخاب سے لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارں کی ہے ۔سروے میں ایک اور دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ لیہ کی 78 فیصد عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پکا ارادہ رکھتی ہے