دنیا

ایران کی بڑی دھمکی

ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ اینتونیو گوتریس کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملے کی صورت میں تہران ’فیصلہ کن اور ہولناک‘ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اینتونیو گوتریس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ ’ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔منگل کو ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے ساتھ بات چیت میں اپیل کی کہ عالمی تنظیم اپنے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے جرائم اور جارحیت کو روکے اور لبنان اور غزہ میں انسانی امداد بھجوائے۔
یکم اکتوبر کو ایران نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ایرانی جنرل کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی غرض سے اسرائیل پر 200 کے قریب میزائل فائر کیے تھے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انتقامی کارروائی ’مہلک، عین مطابق اور حیران کن ہوگی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے لیے لبنان، شام، سعودی عرب، قطر، عراق اور عمان کا دورہ کیا تھا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ اور مصر جانے سے پہلے اردن کا دورہ کیا تھا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com