دنیا

بڑی فلمیں بنانا چاہتا ہوں تاکہ والدین جنت سے انہیں دیکھ سکیں: شاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بڑی فلمیں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ ان کے والدین جنت سے انہیں دیکھ سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں میرے آنے سے پہلے میرے والدین کا انتقال ہو چکا تھا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کسی وجہ سے میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ میں ایسی فلمیں بناؤں جو بہت بڑی ہوں تاکہ میرے ماں باپ انہیں جنت سے انہیں دیکھ سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنے ماضی کی فلم دیوداس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم دیوداس کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا لیکن میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم دیوداس باکس آفس پر ہِٹ ثابت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com