دنیا

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے علاقے سیزریا کو نشانہ بنایا گیا جہاں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا نجی گھر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مبینہ طور پر لبنان سے لانچ کیا گیا تھا جو جنوبی حیفہ کے قصبے قیصریہ میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون نے براہِ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر 3 ڈرون فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ حملے کے وقت موجود نہیں تھے۔
ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون میں وزیرِ اعظم کی قیصریہ میں واقع نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ حزب اللّٰہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ ال سنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر اب حملے مزید تیز ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com