وٹس ایپ میسجز کو گوگل سے لنک کرنے کا تجربہ
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپس نے میسیجز کو ہائی لائیٹ کرنے اور میسیجز کے اندر گوگل سرچ کو شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ میسیجز میں ایک ایسے فیچر کے آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے میسیجز میں اہم معلومات یا لنکس کے اندر گوگل لنکس خود ہی شامل کردیا جائے گا۔
یعنی اگر کوئی بھی شخص دوسرے صارف کو پی ٹی اے سے متعلق کوئی پیغام بھیجے گا تو واٹس ایپ کا سسٹم پی ٹی اے کو انڈرلائن کرکے اسے گوگل کے ساتھ منسلک کردے گا اور صارف کلک کرکے پی ٹی اے سے متعلق گوگل پر وہیں میسیج کے اندر ہی معلومات حاصل کر سکے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش کا مقصد صارفین کو معلومات کی تصدیق کرنے یا معلومات کی مزید انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فیچر کے تحت صارف کو موصول ہونے والے پیغامات میں اہم الفاظ خود ہی انڈرلائن ہوجائیں گے اور انہیں گوگل سرچ کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اگلے سال تک اسے پیش کردیا جائے گا