اونٹ کسی کروٹ نہ بیٹھا تو خیمہ پھٹ جاۓ گا: فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے آئینی ترمیم کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج یہ اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا تو خیمہ پھاڑ کر نکلے گا۔
فاروق ستار نے کہا کہ یہ اونٹ اب بیٹھ جانا چاہیے تاکہ ہم حلقوں میں جا کر عوام کی خدمت کریںانہوں نے کہا کہ اگر ہم نے نچلی سطح پر اداروں کو بااختیار نہ بنایا تو یہ ساری محنت بے کار ہو گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ آج تمام جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کیا ہے، جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ہماری ہے، اس تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا ہے