پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کے مسئلہ پر پی ٹی آئی میں اختلافات
اسلام آباد ( نیوز ایجنسی ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ فیصلے پر تحریک انصاف میں شدید اختلافات سامنے آگئے ۔
کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین آپس میں الجھ پڑے،پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی ظفر پارلیمانی کمیٹی کاحصہ بننے پربضد جبکہ پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے مخالفت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی وضاحتوں کو مسترد کر دیا ۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں پارٹی سیکرٹری جنرل ہوں پارلیمانی کمیٹی کے نام میری مشاورت کے بغیر کس نے دیئے ہیں ،پارلیمانی کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین کو یا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے یا پھر تمام جا کر احتجاج ریکارڈ کراتے،دس بارہ اراکین جانے سے فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر ملا،ہمارے کارکن اور مقامی رہنما اس ساری صورتحال سے مایوس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں اختلاف کی اندرونی کہانی سامنے آئی ،کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔
سلمان اکرم راجہ سمیت اکثریت نے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کیلئے فیصلے کی مخالفت کی اور کھری کھری سنا دیں
اکثریتی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب ترمیم کو ہی نہیں مانتے تو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کیوں ہونی چاہیے، کور کمیٹی نے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج نہ کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے