اشنا شاہ نے معروف گالفر حمزہ امین سے منگنی کرلی
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستانی گالفر حمزہ امین سے منگنی کر لی۔
اداکارہ اور ان کے منگیتر حمزہ امین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے۔
اشنا شاہ نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ امین اِن کے مسنگ پزل ہیں۔
دوسری جانب حمزہ امین نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگیترکے بارے میں لکھا کہ’میری خوبصورت منگیتر اشنا شاہ سے ملیے، میرا دل آپ کی پناہ گاہ ہو گا اور میری بانہیں آپ کا گھر ہوں گی‘۔
یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا ، انہیں کئی مرتبہ اشنا شاہ کے ساتھ دیکھا گیا ۔
جس کے بعد اشنا شاہ اور حمزہ امین کے درمیان گہرے تعلقات کے بارے میں کافی عرصے سے چہ مگوائیاں کی جارہی تھیں تاہم اداکارہ نے اس سے انکار کر دیا تھا ۔