پاکستان
عمران خان کے معالج اڈیالہ پہنچ گۓ
راولپنڈی(آئی پی ایس)بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ بھی کریں گے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کو تاحال بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں